گوجرانوالہ کے جلسے میں انتہائی باریک بینی اور چالاکی سے دشمن ملک کے اشارے پر پاکستان کی مسلح افواج اور فوج کے سپہ سالار کے خلاف ذہرافشانی کر کے دشمن ملک کو یہ پیغام دیا گیا کہ اب پنجاب کی عوام فوج کے خلاف ہے .فیاض آرائیں

0

پہلوانوں فنکاروں کے شہر گوجرانوالہ کے جلسے میں انتہائی باریک بینی اور چالاکی سے دشمن ملک کے اشارے پر پاکستان کی مسلح افواج اور فوج کے سپہ سالار کے خلاف ذہر افشانی کر کے دشمن ملک کو یہ پیغام دیا گیا کہ اب پنجاب کی عوام فوج کے خلاف ہے مگر کم عقل پیدا گیر سیاستدان شائد یہ بات بھول گئے کہ پنجاب کی باشعور عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں کیونکہ پنجاب کے ہر قبرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی قبریں موجود ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام اور ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیئے جان کے نذرانے پیش کیے ہیں پنجاب کی عوام کو پتہ ہے اگر فوج کمزور ہو گیئی تو ہمارا حشر بھی لیبیا ۔شام۔عراق کی طرح ہو گا اس کے باوجود بھی یہ بد نسلے ملکی خزانے کو لوٹنے والے سیاستدان پنجاب کی باشعور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر سیاستدانوں کے یہ نا پاک عزائم انشاءاللہ خاک میں مل جائے گے جب ذبردستی کسی سر پھرے نے اپنی فوج کے حق میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا تو پھر پوری دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کس کے ساتھ ہیں مگر پاکستانی فوج کسی کو بھی اجازت نہیں لینے دیں گی فوج کے حق میں جلسہ کرنے کی۔۔۔ کیونکہ مسلح افواج کو قوی یقین ہے کہ پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہیں جس کا عملی مظاہرہ 1965 کی جنگ سے لیکر ففتھ جنریشن وار تک فوج عوام کا جذبہ دیکھ چکی ہے اور دیکھ رہی ہیں اور آج بھی کسی بھی شہر یا گاوں میں کسی بھی جگہ کسی بھی وقت فوجی جوان یا فوجی افسر نظر آجائے یا گزر رہا ہو یا گاڑی پنچر ہو جائے پاکستانی عوام دامے درمے سخنے اپنی بساط کے مطابق مدد کرنے کو پہنچ جاتی ہیں اس جذبے کو بد نسلے سیاستدان انشاءاللہ ختم نہیں کر سکتے قیامت تک۔۔۔بد نسلے سیاستدان عوام کے جذبے کو دیکھ کر بد نسلے سیاستدان فوجی جوان کی مدد کرنے والے کو فوج کا مخبر ٹاوٹ چاپلوسیاں بکاوں مال یا کمی کے القابات سے نوازتے ہیں ان کے بہیودہ القابات کے باوجود بھی پاکستانی عوام بد نسلے سیاستدانوں کی کسی بات کی پرواہ کیئے بغیر اپنی مسلح افواج کا ساتھ دیتے ہیں اور دیتے رہے گے اور پاکستانی عوام کا جذبہ یہ مداری سیاستدان کم نہیں کر سکتے پاکستان کا ہر شہری پاکستانی فوج کا دفاع اپنی بساط کے مطابق ہر محاذ پر کر رہی ہیں بد نسلے سیاستدانوں کی یہ بھول ہیں کہ پنجاب کی عوام جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے متاثر ہو کر فوج کے خلاف ہو جائے گی یہ نعرہ صرف 👥سیاستدانوں کے گھروں تک محدود تھا اور انشاءاللہ یہ محدود ہی رہے گا پیدا گیر بد نسلے سیاستدانوں کی لوٹ مار کی داستانیں طشت ازبام ہو چکی ہیں اس لیئے شاعر۔۔دانشور۔۔ صحافیوں کی کثیر تعداد بھونڈے القابات کے باوجود پاکستانی فوج کی تعریف کر رہے ہیں آج کوئی انقلابی نظم نہیں لکھ رہا اور نہ ہی انقلابی ترانے بجائے جارہے ہیں کیونکہ بد نسلے سیاستدانوں کے مکروہ چہرے اور مکروہ دھندے بے نقاب ہو چکے ہیں سب کے سب ایک حمام میں ننگے ہو چکے ہیں ٹی وی چینلز پر چند ماہ قبل ایک دوسرے کے خلاف جو الفاظ جملے ادا کیے گئے وہ دوبارہ دیکھائے جا رہے ہیں اور جب اینکر جواب مانگتا تو کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی مثال والے جوابات دیئے جاتے ہیں مجھے یہ بھی پتہ ہے میری یہ ربط تحریر کو پڑھ کر مجھے بھی خوبصورت القابات سے نوازا جائے گا مگر میں اپنے ضمیر کی آواز کو القابات سے ڈر اور خوف سے دبا نہیں سکتا الزامات تو عبدالستار جیسی شخصیت پر بھی لگے تھے مگر اس مرد قلندر نے آخری سانس تک اپنا کام جاری رکھا .فیاض آرائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.