وزیر اعظم بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر ، لوگ وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران

0

  ،وزیر اعظم بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگ وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران

 وزیر اعظم بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل پڑے ، وزیراعظم عمران خان

نے گاڑی خود ڈرائیو کی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

، وزیراعظم عمران خان ٹریفک سگنلز پر بھی عام شہری کی طرح رکتے رہے۔

 وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے ، وزیراعظم کے ہمراہ

چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے ، وزیراعظم کے

ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

  وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک ، ٹریل فائیو ، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور

شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا ، اس کے

علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب

کہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی

، وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی

لیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے جی 11مرکز کا بھی دورہ کیا ، وزیراعظم نے مختلف

دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور وزیراعظم عمران خان کی

ریڑھی بانوں کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔

زلفی بخاری نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے متعلق خوشخبری سنا دی

پنجاب میں کورونا کے برطانوی وائرس نے پنجے گاڑھ لیے

Leave a Reply