11 پاکستانی کھلاڑی کل وطن واپس آئیںگے

0

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل 11 پاکستانی کھلاڑی وائٹ انڈیز کی سیریز مکمل ہونے

کے بعد آج رات ویسٹ انڈیز سے وطن روانہ ہوں گے۔ یہ قومی کرکٹرز 5 اور 6 اگست

کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں عماد وسیم ،

صہیب مقصود ، محمد حفیظ ، شاداب خان اور شرجیل خان شامل ہیں۔ فخر زمان ، اعظم

خان ، عثمان قادر ، محمد حسنین ، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال بھی پاکستان واپس

آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی سیریز

جیتنے کا سلسلہ برقرار رکھا کیونکہ4 میچوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے فائنل

مقابلے کا گیانا سٹیڈیم میں بارش کے باعث کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ شیڈول کردہ

میچوں میں سے صرف ایک کسی نتیجے پر پہنچا جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو

دوسرے میچ میں 7رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کی توجہ اب 2 ٹیسٹ میچوں کی

سیریز کی طرف مبذول ہوگی اور دونوں میچ 12 اگست سے کنگسٹن ، جمیکا کے سبینا

پارک میں کھیلے جا رہے ہیں۔

___________________________________________________

پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ

سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.