31 بچوں ،20 خواتین سمیت 122 فلسطینی شہید 900 افراد زخمی

0

31 بچوں ،20 خواتین سمیت 122 فلسطین ی شہید 900 افراد زخمی ہیں

اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری، شہدا کی تعداد 122 ہوگئی اور زخمی —

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس:

سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر پانچویں روز بھی حملے جاری ہیں، اب تک شہید افراد کی تعداد 122 ہوچکی ہے جن میں 31 بچے شامل ہیں جبکہ حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔

اردو خبریں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر سے شروع ہونے والے حملے جمعہ کو   پانچویں دن بھی جاری ہے، مزید شہادتوں کے بعد شہدا کی تعداد بڑھ کر 122 تک پہنچ گئی جب کہ 900 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 20 خواتین  بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.