اینٹی انکروچمنٹ سائیٹ آفس کی ٹیم پر لینڈ گریپروں کا حملہ۔ انجینیر سمیت متعدد اہلکار شدید زخمی۔

0

اینٹی انکروچمنٹ سائیٹ آفس کی ٹیم پر لینڈ گریپروں کا حملہ۔ انجینیر سمیت متعدد اہلکار شدید زخمی۔

حملے میں انجینیر سمیت متعدد اہلکار شدید زخمی۔

سرجانی پولیس کا فوری ایکشن حملے میں ملوث کرداروں کے خلاف ایف۔آئی۔آر درج 5 ملزمان سلاخوں کے پیچھے۔

آج بروز جمہ 2020-11-27 کو کے۔ڈی۔اے انکروچمنٹ سائیٹ آفس سرجانی ٹاؤن کو اطلاع ملی کہ کچھ لینڈ گریپر قبضہ مافیا سیکٹر 4B ملینیم CNG اسٹیشن کے پیچھے پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کر رہے ہیں ایکسین محسن کی ہدایت پر انجینیر مظہر خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ جب جگہ کا دورہ کیا تو وہاں موجود 9/10 افراد نے کے۔ڈی۔اے کی ٹیم پر حملہ کر کے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں انجینیر مظہر خان شدید زخمی ہو گۓ ۔

15 کال پر سرجانی ٹاؤن تھانے کی پولیس فوری آئی اور آنے کے بعد فوری ایکشن لیا 5 لینڈ گریپروں جس میں راشد ولد شمشاد, کاشف ولد شمشاد, احسان ولد محمد اشرف, نعمان ولد اقبال اور فیروز گل کو گرفتار کیا باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓ گرفتار افراد کی ایف۔آئی۔آر درج کرلی گئ۔عوام نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم سائیٹ آفس اور سرجانی ٹاؤن پولیس کے حق میں نعرے اور خوشی کی لہر۔

 

۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.