اسلامی صدارتی نظام پاکستان کے لیئے نا گزیر ہے کوئی دوسرا آپشن نہیں ہم عوام پاکستان

0

”ہم عوام پاکستان“ کا ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کا مطالبہ

اسلامی صدارتی نظام کو نافذالعمل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی داٸرکی ہے,طاہر عزیز خان

اسلامی صدارتی نظام پاکستان کے لیئے نا گزیر ہے کوئی دوسرا آپشن نہیں, محمد ساجد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے موجودہ نظام کی بہتری اور معاشی ترقی کے حصول صرف اسلامی صدارتی نظام کے نافذ العمل سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار ”ہم عوام پاکستان“ کراچی ڈویژن کے صدر محمد ساجد نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اس نظام کے علاوہ اس ملک میں کوئی دوسرا نظام کامیاب نہیں ہو سکتا ان کامزید کہنا تھا کہ عوام ”ہم عوام پاکستان“ کی ہم آواز بنے اور پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی آواز بلند کریں قیام پاکستان سے لیکر ابتک یہ ملک تین مرتبہ صدارتی نظام سے گزر چکا ہے جس میں معاشی خوشحالی اور قانون کی پاسداری رہی ہے ترکی ، سعودی عرب ، قطر اور بحرین کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ کامیاب نظام ہے ”ہم عوام پاکستان“ کے چیئرمین طاہر عزیز خان کی جانب سے اسلامی صدارتی نظام کے نافذالعمل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی فائل کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.