آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع کی ملاقات

0

چیف سے چینی وزیر قومی دفاع کی ملاقات، دفاعی اشتراک بڑھانے پر گفتگو”

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی ہے۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے سے متعلقہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

‘اس موقع پر چین کے وزیر قومی دفاع نے علاقائی امن کیلیے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے وزیر قومی دفاع نے سی پیک منصوبوں کیلیے محفوظ ماحول دینے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے علاقائی و عالمی فورمز پر تمام اہم ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.