افغان فوج کا طالبان حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ

0

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان فوج نے پاکستان سے متصل سرحدی گزر گاہ پر طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا ہے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان اسپن بولدک میں سرحدی علاقے کے نزدیک حملہ آور ہوئے لیکن سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی نے ان کے حملے کو پسپا کر دیا۔

ادھر طالبان ترجمان کے مطابق طالبان نے قندھار میں پاکستان کے ساتھ سرحد پر ایک اہم گزر گاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

العربیہ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا تھا کہ طالبان نے اسپین بولدک اور چمن کے بیچ سرحدی گزر گاہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ ذمے دار نے واضح کیا کہ "طالبان نے افغان پرچم اتار کر اپنا پرچم لہرا دیا”۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.