یوٹیوب صارفین کے لیے بڑی پابندی.

1

.یوٹیوب صارفین کے لیے  بڑی پابندی

دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب صارفین کو بڑی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پرپابندی عائد کرتے ہوئے ایسی تمام ویڈیوز یوٹوب سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس یا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے ماہرین کی رائے سے متصادم تمام ویڈیو کو ہٹا دیا جائے گا۔اس حوالےسے یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے متعلق جھوٹ اور سازشی نظریات کے خلاف قوائد میں اضافہ کررہے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک انتظامیہ نے بھی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

1 تبصرہ
  1. راجہ سمیر کہتے ہیں

    ہاے یہ تو بہت بری خبر ھے

Leave a Reply