آسٹریا میں کورونا کے 1800 نئے کیسز، سات اموات ریکارڈ

0

یورپی ملک آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1800 نئے کیسز اور سات اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

آسٹرین وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے۔  پیر کو 1120 ، منگل کو 1229، بدھ کو 1848،  جمعرات کو 1510  اور جمعہ کو ملک بھر میں کورونا کے 1800 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

18 اگست کے بعد سے روزانہ کے کیسز کی تعداد مسلسل ایک ہزار سے زیادہ رہی ہے۔ آسٹریا میں مجموعی طور پر اب تک کورونا کے چھ لاکھ 93 ہزار 416 کیسز اور 10 ہزار 785 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

____________________________________________________________

جنوبی کوریا میں شہریوں کو کورونا کی ایسی ویکسین لگادی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.