ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت پر قوم افسردہ ہے: فواد چوہدری

0

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے۔

ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لیے خدمات ان گنت ہیں۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

_____________________________________________________________

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 اموات

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ ادا

دہلی کالونی میں خواتین کو جنسی مباثرت کے لیے فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.