عوام کی طاقت سے اب کراچی شہر فنکشنل لیگ کا قلعہ ہوگا۔ سردار عبدالر حیم

0

عوام کی طاقت سے اب کراچی شہر فنکشنل لیگ کا قلعہ ہوگا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگے حکمرانوں نے روشنیوں کے شہر کو کنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ۔ سردار عبدالر حیم
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے دفتر کا افتتاح کیا گیا اور تقریب میں فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، عبدالکریم شیخ ۔ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ۔                عوام کی طاقت سے اب کراچی شہر فنکشنل لیگ کا قلعہ ہوگا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگے حکمرانوں نے روشنیوں کے شہر کو کنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ۔ سردار عبدالر حیم
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے دفتر کا افتتاح کیا گیا اور تقریب میں فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، عبدالکریم شیخ ۔ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر زکریا حسین ، جنرل سیکریٹری سید شاھد اقبال ، سینئر نائب صدر نعیم سجاد ، سید خرم شاہ ۔ چوہدری صدیق ۔ فنکشنل لیبر ونگ سندھ کے نائب صدر عبدالحق چنا ، شری محنتھ بابا لال گیر گوسوامی ، جاوید میمن ، طارق سرکی اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ہمارا ہے،ہمیں کوئی بھی کام کرنے سے روک نہیں سکتا ، جنہوں نے ستر سالوں سے کراچی کی خدمت کرنے کے دعویدار تھے وہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ، پورا کراچی شہر کنڈر بن گیا ہے مگر ابھی ایسا نہیں ہوگا ، ہم وہ کراچی بنائیں گے جس پر ہم پر عوام فخر کرے گی، عوام آپس میں اتحاد قائم کریں اور پیر صاحب پاگارا کا پیغام ہے کہ اپنی بچیوں کو تعلیم دیں ، مہذب معاشرہ قائم کریں گے ، تعلیم میں بہتری لانی ہے ، کراچی یونیورسٹی کی مکمل اسٹاف یونین فنکشنل لیگ میں شامل ہوگئی ہے جن کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ، رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روشنیوں کے شہر کی محب وطن عوام حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کی نااہلی کے باعث لاوارثی کی زندگی بسر کر رہے ہیں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پیر صاحب پاگارا اور سید صدر الدین شاہ راشدی کی قیادت میں سرگرم عمل ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،لسانیت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا،تقریب کے آخر میں فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، فنکشنل سندھ کے رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تمام پی ایس اور ڈسٹرکٹ کی لیڈیز ونگ کے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دیے ،جبکہ تقریب میں فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سینئر نائب صدر نعیم سجاد کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

متنازع مردم شماری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی شبیر قائم خانی

Leave a Reply