قوم کی دعاؤں سے کلثوم نوازکا آپریشن کامیاب رہا : وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کلثوم بھابی کی کامیاب سرجری کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے...

 وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کلثوم بھابی کی کامیاب سرجری کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کلثوم نواز کا آپریشن کامیاب رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحت یاب اوران کی عمر دراز کرے۔

ٰیاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کےگلے کا آپریشن لندن کے مقامی اسپتال میں کیا گیا تھا۔

 

قالب وردپرس

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY