ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سردار ایاز صادق کا چالان ہو گیا

موٹر وے پولیس نے مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی کا چالان کر دیا۔ موٹر وے پر گاڑی کی...

موٹر وے پولیس نے مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی کا چالان کر دیا۔

موٹر وے پر گاڑی کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک لے جانے کی اجازت ہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی موٹر وے پر سفر کے دوران جیسے ہی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچی تو موٹر وے پولیس کے اسپیڈ ریڈار پر آ گئی جس کے بعد ٹریفک وارڈن نے اسپیکر قومی اسمبلی کا 1200 روپے کا چالان کاٹ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور کا بھی موٹر وے پر چالان ہوا تھا۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY