وائٹ ہاؤس میں ہیلووین پارٹی

واشنگٹن: امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے بھی مغربی تہوار ہیلوین پر رنگ بدل لیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے صدارتی محل میں...

واشنگٹن: امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے بھی مغربی تہوار ہیلوین پر رنگ بدل لیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے صدارتی محل میں ہیلوین پارٹی کی میزبانی کی۔

خوف سے منسوب مغربی تہوار ہیلووین کی تقریبات دنیا بھر میں جاری ہیں۔ امریکی صدارتی محل کو بھی تہوار کی مناسبت سے خوفناک مقام میں تبدیل کردیا گیا جہاں جابجا مکڑی کے جالے لٹکتے دکھائی دیے۔

ہیلوین کے موقع پر خاتون اول اور امریکی صدر نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور تصویریں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ڈائنو سار کے روپ میں آیا ایک مہمان خاتون اول کو ڈرانے میں بھی کامیاب رہا۔

وائٹ ہاؤس کی ہیلووین پارٹی میں بچوں نے بھی منفرد روپ دھارے۔ کوئی اسپائڈر مین بن کر آیا اور کوئی مردے کے روپ میں آیا۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ہیلووین پارٹی میں امریکی صدارتی جوڑے نے تو بچوں کے ساتھ خوب لطف اٹھایا، تاہم ٹرمپ خاندان کے دیگر افراد جیسے ایوانکا ٹرمپ وغیرہ اس محفل میں نظر نہیں آئے۔

Loading...
Categories
لائف-اسٹائل

RELATED BY