کیمائی حملہ شامی فوج نے کیا اقوام متحدہ کی تصدیق

دمشق : ادلب میں کیمائی حملہ شامی فوج نے کیا اقوام متحدہ نے بشارالاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ خان شیخون پر کیمیائی حملہ شامی حکومت نے...
Atomic war news

دمشق : ادلب میں کیمائی حملہ شامی فوج نے کیا اقوام متحدہ نے بشارالاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

خان شیخون پر کیمیائی حملہ شامی حکومت نے کیا مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ جاری کر دی کہا بچے سسکتے رہے ایڑیاں رگڑ کر مرتے رہے لیکن شامی طیارے معصوم شہریوں پر سارن گیس کی بارش کرتے رہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو کہتے ہیں اب بحث ختم ہوجانی چاہیے کہ خان شیخون حملے کا ذمہ دار کون تھا اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے میں اسّی عام شہری جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی، اسے تین سال کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب شامی حکومت اور روس نے باغیوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا، تاہم تصدیق کی تھی کہ شامی جنگی طیاروں نے خان شیخون میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

Loading...
Categories
انٹرنیشنل

RELATED BY