چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے...
Pak China News

اسلام آباد : پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے گزشتہ روز پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر (ر)خالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔

Loading...
Categories
بزنس

RELATED BY