پاکستان کی مشور اداکارہ مرتے مرتے

پاکستان کی مشور اداکارہ مرتے مرتے ….. پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور ختم ہوا تو فلم سے وابستہ لوگ بھی مالی مسائل کا شکار ہونا شروع ہوگئے شوبز...
Pakistani Actress Surge

پاکستان کی مشور اداکارہ مرتے مرتے …..
پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور ختم ہوا تو فلم سے وابستہ لوگ بھی مالی مسائل کا شکار ہونا شروع ہوگئے شوبز سے منسلک لوگ اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لئے چھوٹے شہروں کا رخ کرنے لگے اور چھوٹے چھوٹے پرجیکٹ پہ کام کرکے اپنے فن کی تشنگی مٹانے اوراپنے مسائل حل کرنے میں عافیت جانی کچھ حساس فنکار سنہری دور کے بعد زوال پذیر دور کو برداشت نہ کر سکے

اوراس دار فانی سے کوچ کر گئے جبکہ کچھ افراد جو فلم نگر میں اپنے اچھے مستقبل کے لئے آئے تھے وہ بھی دل برداشتہ ہوئے اور ایک اچھا مستقبل ان کے لئے ایک خواب بن کر رہ گیا پچھلے دنوں لاہور سے ایک ثقافتی وفدبورے والا ایک پرائیویٹ کمپنی کے پروجیکٹ پہ کام کرنے آیا تو انہوں ’’شاکر آرٹ اکیڈمی‘‘کا دورہ کیا اور اس اکیڈمی کے روح رواں مصنف اور ہدایت کار قاسم شاکر سے ملے اس ثقافتی وفدمیں ناصر کشمیری،باؤ تیلا ،صلاح الدین،اعجاز بیلی،طارق امان(ہم سب امید سے ہیں فیم)،اکرم چن اور باؤ شرافت شامل تھے بعد ازاں قاسم شاکر سمیت ثقافتی وفد ’’ یونی ویژن نیوز پاکستان ‘‘ کے آفس راقم الحروف سے ملنے آیا اور ثقافتی وفدنے بتایا کہ اپنے فن کی تسکین اور پاپی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے لاہور سے دور مختلف شہروں میں چھوٹے چھوٹے پروجیکٹ پہ کام کر رہے ہیں انتہائی نامساعد حالات میں قاسم شاکر جیسے سینئر ہدایت کار اپنی نئی پنجابی ٹیلی سکوپ فلم ’’رانی ماں‘‘ میں بیشتر نئے لوگوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اتنے کٹھن حالات میں فلم پہ پیسہ لگانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے انہیں ملنے کامقصدان کا حوصلہ بڑھانا تھا ہم قاسم شاکر کے حوصلے،جذبہ اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہوئی ہے کہ انہوں نے فن سے وابستہ افراد جو کام نہ ملنے کے باعث گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے ہیں انہیں بھی اپنی نئی فلم میں کام کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ثقافتی گروپ نے حکومت پنجاب ،وزرات اطلاعات و نشریات اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بورے والہ میں ایک آرٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں سے جو افراد شوبز سے منسلک ہیں انہیں بھی اپنے اچھے اور بہتر مسقبل کے لئے مواقع میسر ہوں کیونکہ ہم نے دیکھا کہ اس علاقہ میں بہت ٹیلنٹ ہے ثقافتی وفد کے ہمراہ آنے والے نامور مصنف،فلمساز اور ہدایت کارقاسم شاکر نے بتایا کہ ان کی آنے والی نئی پنجابی ٹیلی فلم ’’رانی ماں ‘‘ میں نئے آاٹسٹوں کو مواقع فراہم کئے گئے ہیں ٹائٹل رول ملکہ جذبات پیانور کر رہی ہیں دیگر کاسٹ میں کائنات ،سکندر شاہ،کوئل چوہدری،آصف رانا،خرم شہزاد،سجنی،اصغرملک،جبار علی،علی چوہدری،آنچل،شفیق سونو،چائلڈ اسٹار آصف ندیم،ریاض ملک،راجہ پاکستانی اور ڈاکٹر بی اے خرم ایک کالج پرنسپل کے منفر دکردار میں نظر آئیں گے فلم میں زیادہ تر نئی کاسٹ کو شامل کیاگیا ہے کیونکہ آج کے سائنسی دور میں نوجوانوں کے پاس نئے نئے موضوعات ہوتے ہیں لہذاانہیں بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے جبکہ ہمارے سینئر ہمارے لئے سرمایہ ہے ہمیں ان کی سرپرستی میں کام کرنا چاہئے اور انہیں بھی فلموں میں کام ملنا چاہئے-

Loading...
Categories
دلچسپ و عجیب

RELATED BY