پشاورپولیس نے لوڈ شیڈنگ اوربھاری جرمانوں کا حل ڈھونڈ لیا

پشاور: صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے بجلی لوڈ شیڈنگ اورپیسکو کے بھاری جرمانوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا۔ شہرکے تھانوں کوشمسی توانائی پرمنتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا...

پشاور: صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے بجلی لوڈ شیڈنگ اورپیسکو کے بھاری جرمانوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا۔ شہرکے تھانوں کوشمسی توانائی پرمنتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔

بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لیے پشاور پولیس کا پیسکو پربس نہیں چلا توشمسی توانائی کا سہارا لے لیا۔ شہرکے 32 تھانوں اور چوکیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔ منصوبے کے تحت ایک درجن سے زائد تھانوں کی سولرائزین کا مکمل ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق بجلی لوڈ شیدںگ سے پولیس کی آپریشنل سرگرمیاں متاثرہورہی تھیں،مجبورا شمسی توانائی کا سہارالینا پڑا۔

شمسی منصوبے سے پولیس اورپیسکوکے درمیان بلوں اورجرمانوں کے دیرینہ تنازعات بھی ختم ہوجائیں گے۔

Loading...
Categories
سائنس و ٹیکنالوجی

RELATED BY