سعودی عرب نے برلن سے اپنے سفیر کو بلالیا

لبنان میں سیاسی بحران پر سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے سعودی عرب نے جرمن سے احتجاج اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ لبنان...

لبنان میں سیاسی بحران پر سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے سعودی عرب نے جرمن سے احتجاج اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

لبنان کا سیاسی بحران شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے،سعودی عرب نے لبنان میں سیاسی مداخلت کے بعد اب اسکی حمایت میں بولنے والوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

سعودی عرب نے جرمنی کے درالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق متنازع بیان پر احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک کر رکھا ہے۔

دوسری طرف جرمن وزیر خارجہ زگمارگیبرل نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے سعودی اقدامات پر کڑی نکتہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں میں جارحانہ رویہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

جس پر یورپ خاموش نہیں رہ سکتا،،زگمار گیبرل نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے یمن اور قطر کے بعد اب لبنان کے خلاف بھی محاذ کھول دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی وزیراعظم پر دباؤ ڈال کر اس سے اپنی مرضی کے اقدامات کروائے جارہے ہیں۔

جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،،ادھر سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے سفیر کو جرمنی سے واپس بلالیا ہے۔

Loading...
Categories
انٹرنیشنل

RELATED BY