اچھا رزلٹ چاہئے تو موبائل نمبر دو، استاد کا طالبہ سے مطالبہ

  جامشورو: سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ امتحانی نمبرز کے لئے فون نمبر مانگتے ہیں، جبکہ ہر دوسری لڑکی کو ہراساں بھی کیا جا...
jamshoro talibah

 

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ امتحانی نمبرز کے لئے فون نمبر مانگتے ہیں، جبکہ ہر دوسری لڑکی کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

سما کے نمائندے فقیر سلیم سے گفتگو میں ایک طالبہ نے انکشاف کیا کہ اساتذہ ان سے موبائل فون کا نمبر مانگتے ہیں اور ڈر کے مارے گھر میں بھی نہیں بتا سکتے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ امتحانات میں اچھا رزلٹ چاہئے تو اپنا فون نمبر دے دو۔

طالبہ  نے انکشاف کیا کہ وائس چانسلر کو شکایت کی لیکن نتیجہ صفر رہا، اساتذہ کی یونین کے سامنے سب بے بس لگتے ہیں۔ طالبہ نے کہا کہ ڈر کے مارے گھر پر بھی نہیں بتا سکتے۔

Loading...
Categories
تعلیم

RELATED BY