سردی نے دستک دے دی

  اسلام آباد: شمالی علاقہ جات اوراسلام آباد کےبعد اب کوئٹہ میں بھی سردی نے دستک دے دی ۔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت دس...

 

اسلام آباد: شمالی علاقہ جات اوراسلام آباد کےبعد اب کوئٹہ میں بھی سردی نے دستک دے دی ۔

کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔شہر میں دس ناٹیکل میل سے چلنے والی ہوانے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کردیا۔

کوئٹہ میں تو سردی آ گئی لیکن کراچی میںسردی کا دور دور تک کوئی نشان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:منہ کو بدبو سے بچانے اور دانتوں کو مضبوط بنانے

یہ بھی پڑھیں: جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

دوسری جانب اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم لاہور میں موسم جزوی طور پر ابرالود رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Loading...
Categories
ماحولیات

RELATED BY