دنیا کے مہنگے ترین 10 پکوان

اگر آپ کا شمار کھانے پینے کے شوقین افراد میں ہوتا ہے تو آپ مختلف مقامات کے ٹیسٹنگ مینیوز کھانے کا شوق بھی رکھتے ہوں گے جو بہت تھوڑی...

اگر آپ کا شمار کھانے پینے کے شوقین افراد میں ہوتا ہے تو آپ مختلف مقامات کے ٹیسٹنگ مینیوز کھانے کا شوق بھی رکھتے ہوں گے جو بہت تھوڑی مقدار میں سرو کیے جاتے ہیں۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ صرف چکھنے کے لیے کافی یہ کھانے بعض مقامات پر اتنے بیش قیمت ہیں کہ ان کی قیمت ہزاروں ڈالر یعنی پاکستانی لاکھوں روپے کے قریب ہے۔

ایسے ہی دنیا کے چند مہنگے ترین ٹیسٹنگ ڈشز کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جن میں سے کچھ مزیدار ڈشز کے بارے میں ہم آپ کو بتارہے ہیں۔


اسپین کے جزیرہ ابیزا کے ہارڈ روک ہوٹل میں دستیاب سی فوڈ پر مشتمل یہ ڈش دنیا کی مہنگی ترین ٹیسٹنگ ڈش ہے جس کی قیمت 32 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی 34 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

ہوٹل میں 3 گھنٹے اور 25 باورچیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اس ڈش میں نہ صرف بہترین کھانے شامل ہیں بلکہ انہیں پیش کرنے کا انداز بھی نہایت جدید اور انوکھا ہے اور یہی اس کے بیش قیمت ہونے کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا بدبودار ترین پھل


امریکی شہر نیویارک کے نیویارک ریسٹورنٹ کی مشہور اور مہنگی ترین ڈش دراصل جاپانی ڈش ہے۔ اس کھانے میں وائن کی تھوڑی سی مقدار بھی شامل کی جاتی ہے اور اگر آپ نے اس کو آرڈر کیا ہے تو آپ بذات خود اسے تیار ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔

اس کی قیمت 11 سو 90 ڈالرز یعنی پاکستانی 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاکلیٹ سینڈلز جنہیں ہر کوئی کھانا چاہے


جاپان کے شہر کیوٹو کے معروف ریستوران میں سرو کی جانے والی یہ ٹیسٹنگ ڈش جاپان کے روایتی طریقہ کار یعنی پتوں کی پلیٹوں میں پیش کی جاتی ہے۔

نہ صرف اس ڈش کو کھانا بلکہ اس مقام پر وقت گزارنا بھی ایک بہترین تجربہ ہے کیونکہ یہ ریستوران نہایت خوبصورت مقام پر واقع ہے جس کی کھڑکیوں سے آپ کو حسین و دلفریب نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خوش رنگ ڈش کی قیمت 9 سو 78 ڈالرز یعنی پاکستانی 1 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزے دار بیف حلیم گھر میں تیار کرنے کا آسان


فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے ریستوران میں پیش کیا جانے والا یہ بیش قیمت کھانا ایک زمانے میں وارسائی کے شاہی محلات میں مقیم شاہی خاندن کے افراد کھایا کرتے تھے۔

اس کھانے کی قیمت 8 سو 28 ڈالر یعنی پاکستانی 87 ہزار روپے سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بسکٹ میں سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے کے ہوٹل میں دستیاب یہ انوکھی ڈش کیکڑے، سبزیوں اور انڈے کی سفیدی پر مشتمل ہے۔ اس کھانے کی قیمت 7 سو 84 ڈالر یعنی پاکستانی 82 ہزار روپے سے کچھ زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزیدار راجھستانی دال بنانے کی ترکیب


فرانس اور اٹلی کی سرحد پر واقع ایک خود مختار شاہی ریاست موناکو کے مونٹی کارلو ہوٹل کی سب سے مہنگی ٹیسٹنگ ڈش 7 سو 8 ڈالر یعنی پاکستانی 74 ہزار روپے میں دستیاب ہے جو مختلف اقسام کی ڈشوں، میٹھوں، کریم اور شراب کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔


روایتی جاپانی سوشی پر مشتمل یہ کھانا امریکی شہر نیویارک کے ایک ریستوران میں دستیاب ہے جس کا مالک ایک جاپانی شخص ہے۔ اس کھانے کی قیمت 600 ڈالرز یعنی پاکستانی 63 ہزار روپے ہے۔


اٹلی کے دارالحکومت روم میں مٹر اور دالوں سے تیار کی جانے والی اس لذیذ اور خوش رنگ ڈش کی قیمت 5 سو 26 ڈالرز یعنی پاکستانی 55 ہزار روپے ہے۔


اٹلی کے شہر موڈینا میں واقع ایک ریستوران اوشتریا فرانچسکانا کو دنیا کا بہترین ریستوران ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہاں پر دستیاب پنیر کو 5 مراحل میں مختلف اشیا سے پکا کر بنائے جانے والے ایک مزیدار کھانے کی قیمت 4 سو 78 ڈالرز یعنی پاکستانی 50 ہزار روپے ہے۔

Loading...
Categories
پکوان

RELATED BY