آج کھانے میں حیدر آبادی مرچوں کا سالن پیش کریں

سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں چٹ پٹے ذائقہ دار پکوان کھانے کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کو حیدر آبادی مرچوں کا سالن...

سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں چٹ پٹے ذائقہ دار پکوان کھانے کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو حیدر آبادی مرچوں کا سالن پکانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


ہری مرچ درمیانے سائز کی: آدھا کلو

پیاز بڑے سائز کی: چار عدد، باریک کاٹ لیں

خشخاش: 2 کھانے کے چمچ

تل: 2 کھانے کے چمچ

ثابت دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

کھوپرا: 1 ٹکڑا

یہ بھی پڑھیں: مزیدار راجھستانی دال بنانے کی ترکیب


سالن کے لیے مصالحہ

ہلدی: 2 چائے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

کری پتہ: 6 عدد

کلونجی: 1 چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

املی: 1 پیالی، 2 کپ گرم پانی میں بھگو دیں

کوکنگ آئل یا گھی: کھانا پکانے والے چمچ

یہ بھی پڑھیں : بسکٹ میں سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟


بگھار کے لیے مصالحہ

سفید زیرہ: ذرا سا

ثابت لال مرچ: 6 عدد

میتھی کے دانے: ذرا سے

کری پتہ: 4 عدد

یھ بھی پڑھیں : مزے دار بیف حلیم گھر میں تیار کرنے کا آسان


ایک کھلے منہ والی دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ذرا سا نمک ڈال کر تلیں اور کسی دوسرے برتن میں نکال لیں۔

جب مرچیں نکال چکیں تو دیگچی میں چولہے پر چڑھائے ہوئے گھی یا آئل میں فوراً بگھار والے مصالحے ڈال دیں۔

تمام مصالحے ٹھیک سے فرائی ہو کر تقریباً سیاہ ہو جائیں تو فوراً پیاز شامل کر دیں۔

پیاز ہلکی گلابی ہونے لگے تو سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

اس کے بعد فرائی کی ہوئی مرچیں شامل کریں اور اچھی طرح چمچ چلا دیں۔

اب املی کا رس نکال کر مرچوں کے اوپر ڈال دیں اور ایک بار ہلکا سا چمچ ہلا کر پورے سالن میں شامل کر دیں۔

ساتھ ہی کری پتہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے لیے رکھ دیں۔

خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار لیں اور گرما گرم روٹیوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

لذیذ اور چٹخارے دار حیدرآبادی مرچوں کا سالن تیار ہے۔

Loading...
Categories
پکوان

RELATED BY