Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں مسلمان خاتون کا برقع اتروالیاگیا

0 0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی : بھارت میں انتہاپسندہندوؤں نے مسلمانوں کی تذلیل کی نئی مثال رقم کردی، اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا۔ انسانی حقوق کی پامالی پر متعصب بھارتی میڈیا تک چیخ اُٹھا۔ بھارت میں انتہا پسندی نےمسلمانوں کاجینا دوبھرکردیا، اترپردیش میں انتہا پسند وزیراعلیٰ کے حامی مسلمان بھی محفوظ نہیں، گائے کے ذبیح پر پابندی کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے کےبعد اب ہندو انتہاپسندوں کو برقع بھی برداشت نہیں۔

Related Posts
1 کا 21

اترپردیش کے انتہاپسند وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا، پولیس افسران کی جانب سے برقع اتروانے کے موقع پر وہاں موجود خواتین بھی خاموش تماشائی بنی رہیں اور کوئی احتجاج نہیں کیا۔

سائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکلتی ہوں، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے سب کے سامنے ان کا برقع اتروایا ہو۔ سائرہ اور ان کے شوہر بی جے پی کے ورکرز ہیں اور دونوں وزیراعلی کا خطاب سننے آئے تھے۔ یاد رہے چند روز قبل نئی دہلی میں مسلمان خاتون کوحجاب لینے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکارکر دیا تھا اور کہا تھا کہ حجاب کے باعث دور سے ہی پتا چلتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ اس سے قبل لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مسلمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...