سردیوں کی خاص سوغات: گاجر کا حلوہ

گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے جو بازار میں باآسانی بنا بنایا مل جاتا ہے۔ تاہم اسے گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے جسے بنا...
sweet dish

گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے جو بازار میں باآسانی بنا بنایا مل جاتا ہے۔ تاہم اسے گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے جسے بنا کر آپ اپنے اہل خانہ کا دل جیت سکتی ہیں۔

کدوکش گاجر: 2 کلو

چینی: 1 سے ڈیڑھ کپ

ہر ی الائچی: 10 عدد

گھی: 1 سے 2 کپ

کھویا: 500 گرام یا 2 کپ

بادام، پستے کٹے ہوئے: 4 کھانے کے چمچ

ایک پین میں 2 کلو کدوکش گاجر اور چینی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ہری الائچی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں۔

پانی خشک ہو جائے تو اس میں پگھلا ہوا گھی ڈال کر 10 منٹ کے لیے اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔

پھر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کھویا شامل کر کے اس پر فوراً حلوہ ڈالیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

آخر میں اسے اچھی طرح مکس کر کے سرو کریں۔ مزیدار گرما گرم گاجر کا حلوہ تیار ہے۔

Loading...
Categories
پکوان

RELATED BY