مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 5 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 5 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے میں بھی بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

Loading...
Categories
انڈیا

RELATED BY