عامر لیاقت کے شو میں نوجوان شہری 35ہزار روپے انعام جیت گیا

اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زدمیں رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں شہری کے ساتھ ایک بار پھر سے دھوکہ ہو گیا ، سوال...
Pakistani Shows

اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زدمیں رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں شہری کے ساتھ ایک بار پھر سے دھوکہ ہو گیا ، سوال کا درست جواب دینے پر 35ہزار روپے جیتنے والے کو انتظامیہ نے روم کولر کا کارڈ تھما دیا ۔”پڑھ لو “ کے مطابق ”بول “ٹی وی پر رمضان المبارک کے حوالے سے پروگرام کرنے والے عامر لیاقت حسین کا ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا ،۔جاری ہے ۔

احمد نور نامی شہری نے جسے ہی سوال کا درست جواب دیا تو میزبان عامر لیاقت نے آن ایئر اس کیلئے 35ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا مگر جب پیسے دینے کا وقت آیا تو ٹی وی انتظامیہ نے اسے روم کولر کا کارڈ دیکر کہا کہ یہی تمہارا انعام ہے جا کر دفتر سے وصول کر لو۔واقعے کے بعد احمد نور نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پھر پروگرام اور عامر لیاقت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔۔جاری ہے ۔
اس کے علاوہ عامر لیاقت کے پروگرام کے ایک اور واقعے کے حوالے سے شہری نے ملنے والے انعامات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے اسے 8ہزار روپے مالیت کے گفٹ ہیمپردیا جسے کھولا تو اندر سے ایک وال کلاک اور چائے والا مگ نکلا جو بمشکل 500کے ہونگے۔عامر لیاقت کے حوالے سے پے در پے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ میزبان عامر لیاقت اور ٹی وی انتظامیہ اپنی نمائش کیلئے لوگوں کو بے و قوف بنا رہے ہیں اور پروگرام میں شرکت کرنے والے شہریوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔جاری ہے ۔

Loading...
Categories
سوشل میڈیا

RELATED BY