فرح خان نے کپل شرما کو ’بد تہذیب‘ قرار دے دیا

بالی وڈ ہدایت کارہ فرح خان کامیڈین کپل شرما کی جانب سے فلم کے پریمیئر میں باقاعدہ مدعو نہ کرنے پر آگ بگولہ ہوگئیں اور کامیڈین کو’بد تہذیب‘ قرار...

بالی وڈ ہدایت کارہ فرح خان کامیڈین کپل شرما کی جانب سے فلم کے پریمیئر میں باقاعدہ مدعو نہ کرنے پر آگ بگولہ ہوگئیں اور کامیڈین کو’بد تہذیب‘ قرار دے دیا۔

فرح خان اور کپل شرما میں گہری دوستی ہے اور فرح خان کپل کے شو پر بھی جاچکی ہیں اور کئی تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ اسٹیج شیئر کرچکے ہیں۔ لیکن اب دونوں دوستوں میں ان بن ہوگئی ہے اور کپل شرما کی دوسری فلم’فرنگی‘ کے پریمیئر میں باقاعدہ مدعو نہ کرنے پر فرح خان مشتعل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی فلم کے پریمیئر میں فرح خان کو شرکت کی دعوت دینے کی بجائے ’واٹس ایپ‘ پر صرف میسج کیا جو ہدایت کارہ کو ناگوار گزارا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں جم کر غصہ نکالا ہے۔ فرح خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’بدتہذیب‘ لوگ اگر مجھے اپنی فلم کے پریمیئر یا پارٹی کے لیے بلانا ہے تو مجھے واٹس ایپ پر مسیج کے ذریعے دعوت نہ دیں بلکہ کم از کم ذاتی نمبر پر ایک کال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بلاکر احسان نہیں کررہے ہیں اور اگر آپ کے پاس فون کا بھی وقت نہیں ہے تو یہ کیسے سوچ لیا کہ میں آپ کے یہاں آنے کے لیے تیار بیٹھی ہوں۔ ہدایت کارہ سے ان کی ٹوئٹ سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس دن کپل کی فلم کے ساتھ ساتھ 2 سے 3 دعوتیں اور تھیں اور ان سب کے لیے کیا ہے۔
دوسری جانب کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی ہے اور فلم نے پہلے روز 2 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے۔

Loading...
Categories
شوبز

RELATED BY