Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

تارک وطن پاکستانیوں کے لیے بھی بچت اسکیم شروع کرنے پر غور

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ادارہ قومی بچت آئندہ سال مئی سے تارک وطن پاکستانیوں کے لیے بھی بچت اسکیم شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

Related Posts
1 کا 135

تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے بتایا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے بچت اسکیم کا جو ڈھانچہ بنایا ہے اس پر مشورہ لینے کے لیے نیشنل سیونگ کو اسٹرکچرنگ ایجنٹس نے درخواستیں ارسال کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچت اسکیم کے قوائد وضوابط کی منظوری کے بعد اگلا مرحلہ اس کے انتظام کا ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں ایجنٹس کی تعیناتی ہوگی۔

ظفر مسعود کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شریعہ اصولوں پر استوار کی گئی بچت اسکیم متعارف کرائی جائے تو اس کی پذیرائی ہوگی اور قومی بچت اس شعبے میں بھی پیش رفت کررہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...