نوازشریف سےشہبازشریف کی ملاقات

جاوید ہاشمی کی پرانے سیاسی کیمپ میں واپسی،، شریف خاندان کے تحقظات پی ٹی آئی میں جاتے وقت جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی بھی نہیں سنی تھی،،...

جاوید ہاشمی کی پرانے سیاسی کیمپ میں واپسی،، شریف خاندان کے تحقظات پی ٹی آئی میں جاتے وقت جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی بھی نہیں سنی تھی،، جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت سابق خاتون اول کی رضامندی سے مشروط کر دی گئی۔
باغی کی لیگی ٹیم میں واپسی کی تیاریاں ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں مخدوم جاوید ہاشمی کی نواز شریف سے ممکنہ ملاقات اور پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات میں جاوید ہاشمی سے متعلق ن لیگ کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تحفظات پر غور بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے خاندان کے تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں گئے تو انہوں نے ہماری خواتین کا مان نہیں رکھا تھا۔ بیگم کلثوم نواز خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں لیکن وہ اٹھ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے اب جاوید ہاشمی کی واپسی کو کلثوم نواز کی رضا مندی سے ہی مشروط کر دیا ہے۔

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY