ناصر جمشید پر رواں ہفتے 1 سال کی پابندی لگنے کا امکان

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر پر پابندی رواں ہفتے لگنے کا امکان ہے۔ کیس میں عدم تعاون کرنے پر ناصر جمشید کو ایک سال کی پابندی...

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر پر پابندی رواں ہفتے لگنے کا امکان ہے۔ کیس میں عدم تعاون کرنے پر ناصر جمشید کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی گتھی سلجھنے لگی۔ محمد عرفان پر 6 ماہ، شرجیل خان پر 2 اور خالد لطیف پر 5 سالہ پابندی کے بعد مرکزی کردار ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ بھی جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔ ناصر جمشید پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ناصر جمشید پر کیس میں عدم تعاون اور معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام ہے۔ 3 رکنی ٹربیونل کی جانب سے ناصر جمشید پر عائد الزامات پر 6 ماہ سے 1 سال تک کی پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

Loading...
Categories
کھیل

RELATED BY