کشمیرکے بغیرپاکستان نامکمل ہے: صدر آزاد کشمیر

واشنگٹن(آن لائن) صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ واشنگٹن میں سردارمسعود...

واشنگٹن(آن لائن) صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

واشنگٹن میں سردارمسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا جبکہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں، مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کیلئے واحد خودمختارآواز ہے، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے دیرپا حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے جبکہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کونقصان ہوگا، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کودہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔

Loading...
Categories
مزید

RELATED BY