محسن عباس کی ’میراث‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی

ویسے تو پاکستانی اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر فلموں میں شاندار کارکردگی ادا کررہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کے انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو...

ویسے تو پاکستانی اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر فلموں میں شاندار کارکردگی ادا کررہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کے انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہو۔
محسن عباس بہت جلد بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے بینر تلے بننے والے ڈرامے ’میراث‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ محسن کا کہنا تھا کہ ’میں اس ڈرامے میں حارث نامی لڑکے کا کردار ادا کررہا ہوں، جو صرف اپنی بائیک پر گھومتا رہتا ہے، وہ جلد کسی بیرون ملک رہنے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے، تاکہ وہ لندن جاسکے، جبکہ اس کی والدہ اس کے گاؤں کی ایک لڑکی سے اس کی شادی کروا دیتی ہیں، جبکہ وہ باہر جانے کی خاطر ایک اور لڑکی سے شادی کرلیتا ہے‘۔ اس ڈرامے میں سویرا ندیم، صبور علی، فہد شیخ اور عاصمہ عباس کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ اس کی نشریات اے آر وائی ڈجیٹل پر ہوگی۔ محسن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی کافی شاندار ہے، اس کی شوٹنگ دوسرے ڈراموں سے کافی مختلف انداز میں کی گئی ہے، میں کافی نروس بھی ہوں، لیکن امید ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے‘۔ اس ڈرامے کی ہدایات علی حسن دے رہے ہیں۔ ’میراث‘ رواں سال دسمبر میں نشر کیا جائے گا۔

Loading...
Categories
شوبز

RELATED BY