اتنا بڑا دھوکہ۔۔۔ چند روز قبل خبروں میں اِن رہنے والی اس لڑکی نے پوری دنیا کو کس طرح بیوقوف بنایا؟ تازہ ترین خبر آگئی

0

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایرانی لڑکی سحر کو انجلینا جولی دیوانگی کی حد تک پسند ہے اور اس نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا چہرہ اپنانے کیلئے 50 بار سرجری کرائی جسکے باعث اسکی خوبصورتی بگڑ کر رہ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ سب کچھ شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ سحر نے اس بات کا خود اعتراف کیا ہے کہ یہ تمام تصاویر جعلی تھیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے فوٹو شاپ کی گئیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل غیر ملکی خبررساں ادارے میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایران کی 19 سالہ لڑکی جو نہ صرف خود کو ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا بہت بڑا مداح کہتی ہے بلکہ اپنی اسکرین آئیڈیل جیسا دکھنا بھی چاہتی ہے اور اس کام کے لیے لڑکی کو 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروانی پڑگئیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی تو نہ بن سکی البتہ ایک مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ (مردہ دلہن) ضرور بن گئی جو2005 میں ریلیز ہونے والی برطانوی اور امریکی اسٹوپ موشن اینیمیٹڈ میوزکل فلم کا مشہور کردار تھا۔ایک انٹریو میں ایرانی لڑکی یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہ اسے اپنا وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد اس نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ جیسا دکھتی ہے۔