زندگی کو آسان بنانے والی چھوٹی چھوٹی ٹپس

ہم اپنی زندگی میں بہترین اور صحت مند انسان بننا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کو بچا کر اسے کارآمد بنانا چاہتے ہیں۔ آج ہم...
life tips

ہم اپنی زندگی میں بہترین اور صحت مند انسان بننا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کو بچا کر اسے کارآمد بنانا چاہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چھوٹی چھوٹی ٹپس بتا رہے ہیں جو آپ کی زندگی کو نہایت آسان بنا دیں گی۔ کیا آپ جانتے ہیں اگر آپ تیزی سے اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو تیز رفتاری سے کھانا ہوگا۔ دھیمی رفتار سے کھانے والوں کا وزن بھی دھیمی رفتار سے بڑھتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے کیے جانے والے ورک آؤٹ سے قبل کافی پینا کیلوریز کے جلانے کے عمل کو تیز کردے گا یوں آپ کا وزن جلدی کم ہوگا۔ اگر آپ سونے سے قبل سبز چائے پئیں گے تو یہ سوتے میں بھی آپ کے جسم کی کیلوریز کو جلائے گا اور آپ سوتے ہوئے بھی وزن کم کرسکیں گے۔ اگر ورزش کرتے ہوئے موسیقی سنی جائے تو آپ اپنی استطاعت سے 15 فیصد زائد وزن اٹھا سکتے ہیں۔ دن کے درمیان میں قیلولہ کرنا یادداشت اور دماغی کارکردگی کو بہتر کرتا ہے اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ اگر آپ کچھ یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہاتھ کی مٹھی بنا کر اسے زور سے بھینچیں۔ یہ آپ کی یادداشت کو ایک دم متحرک کردے گا۔

اگر آپ کو شدید بے چینی ہو رہی ہے تو دہی یا 2 چمچ خشک میوہ جات کھالیں۔ ان دونوں اشیا میں امائنو ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کو دماغ کو پرسکون کردے گا۔ کیا آپ جانتے ہیں کیلے کو خوشی کا پھل کہا جاتا ہے؟ ناشتے میں کیلے کھانا تمام دن آپ کے موڈ کو خوشگوار رکھے گا اور آپ منفی سوچوں سے بچے رہیں گے۔


سپر اسٹور میں: سپر اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے اگر آپ کو سستی اشیا کی تلاش ہے تو انہیں اوپر کے شیلفس میں تلاش کریں۔ سامنے اور نیچے کے شیلفس میں اکثر مہنگی پراڈکٹس رکھی جاتی ہیں۔

موم بتی کی عمر بڑھائیں: موم بتی کے استعمال سے قبل اگر اسے چند گھنٹوں کے لیے فریزر میں رکھ دیا جائے تو موم بتی زیادہ دیر تک چلے گی۔

پرنٹر استعمال کرتے ہوئے: اپنے کلر پرنٹر کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے گوگل کا لوگو پرنٹ کر کے نکالیں۔ اس لوگو میں تمام بنیادی رنگ موجود ہیں۔

کسی خطرے کی صورت میں: اگر آپ کسی مشکل میں گھر جائیں اور پولیس کو طلب کریں تو سب سے پہلے اپنا موجودہ مقام بتائیں، اس سے قبل کے آپ کا رابطہ ٹوٹ جائے یا آپ کا فون چھین لیا جائے۔

چڑیا گھر جاتے ہوئے: اگر آپ اپنے بچوں کو سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر لے جانا چاہتے ہیں تو انہیں اس رنگ کے کپڑے پہنائیں جو چڑیا گھر کے ملازمین پہنتے ہیں۔ اس ٹرک سے جانور آپ یا آپ کے بچوں سے ڈریں گے نہیں۔

Loading...
Categories
لائف-اسٹائل

RELATED BY