پاکستانی خاتون کے لیے جاپان کا ثقافتی اعزاز

اسلام آباد: دو پاکستانی شہریوں بشمول خاتون کو جاپان کے سال 2017 کے ثقافتی آٹم ڈیکوریشن ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے ثقافتوں کے ملاپ کے ذریعے پاکستان اور...
pakistani-culture

اسلام آباد: دو پاکستانی شہریوں بشمول خاتون کو جاپان کے سال 2017 کے ثقافتی آٹم ڈیکوریشن ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے ثقافتوں کے ملاپ کے ذریعے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اضافہ کیا۔

لاہور میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل نے عامر حسین شیرازی اور روئیدہ کبیر کو اس اعزاز سے نوازا۔

روئیدہ کبیر پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کی صدر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط بہتر کرنے کے لیے کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں۔ اعزاز دینے کی تقریب جاپانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی معاونت کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ناممکن تھا۔

روئیدہ کبیر کو ’دا آرڈر آف دی رائزنگ سن‘ کا بیج جبکہ عامر حسین کو میڈل پہنایا گیا۔

Loading...
Categories
خواتین

RELATED BY