گلگت میں شہید سپاہی بشارت حسین کی تدفین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہید سپاہی بشارت حسین کو فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں...

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہید سپاہی بشارت حسین کو فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہید سپاہی بشارت حسین کا جسد خاکی گلگت پہنچایا گیا ، جہاں آبائی علاقے میں سپاہی بشارت حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دوسری جانب پاک دھرتی کی عظمت اور حرمت پر قربان ہونے والے سپاہی بشارت شہید کے والد کے حوصلے بلند ہیں، انکا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ ایوب اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی، جس کے بعد کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY