چنیوٹ ، ذہانت ، بڑے شہروں ، بڑے تعلیمی اداروں اور امیروں کی میراث نہیں

0

چنیوٹ کے 17سالہ نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت برقی سکوپ دریافت کر لی حکومت سر پرستی کرے تو نئی سانئسی ایجادات کر سکتا ہوں ان خیالات کا اظہار چک نمبر13ساڑ مراد والا کے رہائشی اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے فرسٹ ایئر طالبعلم محمد عارف نے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے مجھے تعلیم کا بے حد شوق ہیمجھے سکول لیول پر ہی سائنسی ایجادات کرنے کا شوق تھا میں نے بڑی محنت سے برقی سکوپ مشین تیار کی ہے اس کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میرے دوست جو سائنس پڑھ رہے ہیں وہ یہ تجربے کرے اور نئی نئی چیزیں ایجاد کرے انہوں نے مزید ہے کہ برقی سکوپ کی بنانے کا مقصد اصل میں کسی چیز کے سلوشن حالت اور خام حالت میں کرنٹ گزار کر یہ جانا جا سکے کہ یہ برقی موصل ہے یا نہیں اور اس سے کس مقدار میں کرنٹ گزر رہا ہے اور بجلی کے کنڈیکٹر کے بارے میں بھی جاننا ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری رہنمائی کریں تاکہ میں نئی نئی سائنسی ایجادات کر سکوں حکومت نے اگر مجھے آگے کام کرنے کے مواقعے فراہم کیے تو میں ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

چنیوٹ : نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق شہدا کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس اما م بارگاہ مہاجرین اور حیدری منزل چوک جتوتھان سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی ، ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی جبکہ اس موقع پر علم ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہوئے جلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے 800 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کی ٹیمیں جلوسوں کے فرنٹ اور ریئر پر موجود رہیں گی۔ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں پر 4 ڈی ایس پیز،4انسپکٹرز،15 سب انسپکٹرز،26 اے ایس آئیز،35 ہیڈ کنسٹبلز،545 کنسٹبلان،21 لیڈی کنسٹبلان اور 150 رضاکار تعینات کیے گئے ہیں

چنیوٹ ، فیصل آباد کی فیکٹریوں ، ملوں اور کارخانوں کو کے آلودہ کیمیکل زدہ پانی چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو کر دریائے چناب میں ڈالا جا رہاہے جس کی وجہ سے آبی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مدینہ شوگر ملز اور رمضان شوگر ملزم آلودگی کا سبب بن رہی ہیں محکمہ ماحولیات اور بااثر سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ملزمالکان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین کسان بورڈ سید نورالحسن شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آبی آلودگی کی وجہ سے لوگ مختلف موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ آبی آلودگی کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی ناقابل استعمال ہو گیا ہے زراعت اور زرعی زمین تباہ اور ناقابل کاشت ہو گئی ہے جبکہ درخت اور سبز چارے کی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں کیمیکل زدہ پانی ہونے کی وجہ سے آبی جانو ر مر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ زہریلے پانی کا سبب بننے والی ان ملز اور فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائے اور ملزانتظامیہ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کیمیکل زدہ پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے سائیکلون اور ویٹ سکربرپلانٹ لگانے کا پابند کیا جائے انہوں نے انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر یکم ستمبر کو ڈی سی او آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

چنیوٹ شہر کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت پیر زادہ اقبال حسین منعقد ہو ا ، اجلاس میں ملک محمد علی، عثمان حیدر، خالد محمود پیرزادہ، کاشف سرور، رانا عارف، کاظم نذیرعاطف، شیخ جہانگیر چنیوٹی، شیخ جمال عبدالناصر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران ملک کے معروف نقیب و شاعر اور صدر اسلامی فلاحی ویلیفر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ ڈاکٹر علامہ طاہر عباس خضر کچھی کی ساس کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد صدیق SIنے ملزم بابر کو مجرم اشتہاری اللہ دتہ متعلقہ مقدمہ نمبر592/03بجرم302/109 ت پ تھانہ صدر چنیوٹ کو پناہ دینے پر گرفتارکیا۔عبید اللہASIنے ملزم وارث کو مجرم اشتہاری اصغر متعلقہ مقدمہ نمبر681/11بجرم302 ت پ تھانہ صدر چنیوٹ کو پناہ دینے پر گرفتارکیا۔ظفر حیاتASIنے ملزم نوشیر کو مجرم اشتہاری امتیاز متعلقہ مقدمہ نمبر445/15بجرم392/411 ت پ تھانہ رجوعہ کو پناہ دینے پر گرفتارکیا۔شہباز خانASIنے ملزم مرجا خان کو مجرم اشتہاری محمد علی متعلقہ مقدمہ نمبر211/15بجرم 457/380 ت پ تھانہ بھوانہ کو پناہ دینے پر گرفتارکیا۔عابد حسین ASIنے ملزم اسلم کو مجرم اشتہاری انور متعلقہ مقدمہ نمبر143/11بجرم 397 ت پ تھانہ چناب نگر کو پناہ دی۔محمد اقبالASIنے ملزم مسمی خالد محمودکو مجرم اشتہاری ناصر متعلقہ مقدمہ نمبر113/14بجرم 397ت پ تھانہ کانڈیوال کو پناہ دینے پر گرفتارکیا۔عنصر عباس ASIنے مخبر کی اطلا ع پرریڈ کرکے ملزم اللہ دتہ سے 23لیٹر شراب برآمد کی۔ظفر حیات SIنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمہ زبیدہ بی بی سے 1460گرام چرس برآمد کی۔ممتاز احمد ASIنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمہ زرینہ بی بی سے 1530گرام چرس برآمد کی۔ظفر حیات SIنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمہ مسماۃ آسیہ بی بی سے 1215گرام چرس برآمد کی۔ظفر حیات SIنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم شہباز سے2070گرام چرس برآمد کی۔راشد حسن ASIنے مخبر کی اطلاع پرریڈ کرکے ملز م امان اللہ سے 1470گرام چرس برآمد کی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے . (سیف علی خان ، بیورورپورٹ ، چنیوٹ )