حکومت کےویژن2025میں نالج اکانومی کواہم مقام حاصل ہے

کامرہ: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت کےویژن دوہزار پچیس میں نالج اکانومی کواہم مقام حاصل ہے۔ ائیر چیف نےبتایاکہ ائیر یونی...

کامرہ: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت کےویژن دوہزار پچیس میں نالج اکانومی کواہم مقام حاصل ہے۔ ائیر چیف نےبتایاکہ ائیر یونی ورسٹی کاکیمپس نئی جیو پولیٹیکل صورتحال سےنمٹنےمیں اہم کرداراداکرےگا۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق کامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کےسنگ بنیادرکھنےکی پروقارتقریب ہوئی۔

اس موقع پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ ائیرواسپیس اینڈایوی ایشن کیمپس کاقیام ایک اہم پیشرفت ہے۔انہوں نےایوی ایشن سٹی کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ بہترین افرادی قوت کیلئےشعبہ تعلیم میں زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

تقریب سےخطاب میں ائیرچیف کا کہنا تھا کہ ائیریونیورسٹی کیمپس پاک فضائیہ کے ویژن کی تعبیر ہے۔ یونیورسٹی میں بڑی تعدادمیں بین الاقوامی اسکالرزاور طلبہ آئیں گے۔ایوی ایشن سٹی کامرہ کے جدید پروگرامزسےملکی صنعت مضبوط ہوگی۔

Loading...
Categories
تعلیم

RELATED BY