کیلیفورنیا: مٹی کا تودہ گرنے سے 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے...

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گيا ہے۔ ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 28 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے ہیں جب کہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کا منظر ‘پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے۔’حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گذشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریباً 50 کلومیٹر تک بند ہے۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کا ابھی کوئی سراغ نہیں ہے اور یہ کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ہزاروں لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف بھاگے ہیں جبکہ 50 سے زیاد امدادی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ سب سے زیادہ نقصان ان گھروں کو ہوا ہے جو خالی کرائے جانے والے زون میں نہیں آتے تھے۔  سینٹا باربرا کاؤنٹی کے محکمہ آتش کے ترجمان مائک ایلیاسن نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مونٹسیٹو کے علاقے میں کیچڑ کا سیلاب آ گيا جس کی وجہ سے کئی گھر بنیاد سے ڈھے گئے۔  لاس اینجلس میں بی بی سی کے نمائندے جیمز کک نے بتایا کہ چھوٹی کاروں کی سائز کے لکڑی کے ٹکڑے پہاڑوں سے بہہ کر آئے ہیں جس سے راستے بند ہو گئے ہیں۔

Loading...
Categories
انٹرنیشنل

RELATED BY