Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

کپڑے فولڈ کرنے والی مشین متعارف

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہوم اپلائنسز کی ایک فرم نے ایسی مشین متعارف کرادی ہے جس میں آپ کپڑے رکھ دیں تو کسی پرنٹر کی طرح وہ انہیں فولڈ کرکے آپ کو واپس کرے گی۔

دنیا کا معروف ترین کنزیومر الیکٹرونکس شو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ختم ہوگیا مگر اب تک اس کی گونج باقی ہے اور مغربی میڈیا چن چن کر اس میں متعارف کرائی گئی انوکھی اشیا کو ایک کے بعد ایک خبر کے ذریعے پیش کررہا ہے۔

Related Posts
1 کا 162

ڈیلی مررکے مطابق اس شو میں ایک انوکھی مشین یا روبوٹ ’فولڈی میٹ‘ کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو کپڑے تہہ کرنے کی زحمت سے دور رکھے گا۔

فولڈی میٹ نامی یہ مشین تین فٹ اونچی ہے جسے کئی برس قبل بنایا گیا تھا تاہم اس کا اپ گریڈ ورژن اب پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 720 پاؤنڈ رکھی گئی ہے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشین ایک قمیص یا پینٹ کو تہہ کرنے میں دس سیکنڈ صرف کرتی ہے اس میں بیک وقت 15 تا 20 کپڑے رکھے جاسکتے ہیں جو یکے بعد دیگرے تہہ ہوکر آپ کو ملتے رہیں گے تاہم بڑے سائز کے کپڑے یا بہت چھوٹے کپڑے یہ مشین فولڈ نہیں کرسکے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...