وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرظفرمعین نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا

لاہور(نیوزڈیسک): وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرظفرمعین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،وی سی پنجاب یونیورسٹی نے استعفیٰ گورنرپنجاب کوبھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چانسلرڈاکٹرظفرمعین ناصر نے سیاسی دباء کے...
Vice Chancller

لاہور(نیوزڈیسک): وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرظفرمعین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،وی سی پنجاب یونیورسٹی نے استعفیٰ گورنرپنجاب کوبھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چانسلرڈاکٹرظفرمعین ناصر نے سیاسی دباء کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔ وائس چانسلرڈاکٹرظفرمعین ناصر نے کہا کہ میں نے سیاسی دباؤکے تحت استعفیٰ دیا۔ یونیورسٹی کی زمین سیاسی اور دیگرمقاصد کیلئے استعمال کرنے کا دباؤ تھا۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ یونیورسٹی کی زمین صرف سرکاری مقاصد کیلئے استعمال ہونی چاہیے۔ ڈاکٹرظفرمعین نے کہاکہ میں نے تمام کام میرٹ پرکیے لیکن مجھ پرکرپشن کے غلط الزامات لگائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی سی ڈاکٹرمعین ظفرکیخلاف ہائرایجوکیشن کمیشن میں کرپشن کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔

Loading...
Categories
تعلیم

RELATED BY