دو بھارتی پائلٹوں کو ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں ایسا کام کرنے پر جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے

نئی دہلی(نیو زڈیسک )دو بھارتی پائلٹوں کو ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں جھگڑا کرنے پر جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔بھا رتی میڈیا کے مطا بق...
Indian Khabrain

نئی دہلی(نیو زڈیسک )دو بھارتی پائلٹوں کو ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں جھگڑا کرنے پر جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔بھا رتی میڈیا کے مطا بق جیٹ ایئرویز کی ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں یہ جھگڑا ایک مرد اور ایک خاتون پائلٹ کے درمیان ہوا۔ لندن سے ممبئی جانے والی جیٹ ایئرویز کی ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹوں کے

درمیان پہلے تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا،اس کے بعد مرد پائلٹ نےاپنی ساتھی خاتون پائلٹ کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد خاتونپائلٹ کچھ دور کے لیے روتی ہوئی کاک پٹ چھوڑ کر باہر چلی گئی تھی۔یہ واقعہ ایک ایسی پرواز کے دوران پیش آیا، جس میں 324 مسافر موجود تھے۔ متعدد بھارتی اخبارات کے مطابق اس دورانِ پرواز لڑائی میں مرد پائلٹ نے اپنی خاتون ساتھی سے کہا کہ وہ دوبارہ کیبن عملے میں جا ملے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس دوران ایک موقع پر مرد پائلٹ بھی جہاز کا کنٹرول چھوڑ کر کاک پٹ سے کچھ دیر کے لیے باہر نکل گیا تھا۔ ایک سال پہلے ایئر انڈیا نے اپنے کیبن عملے کے ساڑھے تین ہزار اہلکاروں میں سے تقریباً 600 کو چھ ماہ کے اندر اندر اپنا وزن کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان میں سے تقریباً 130 کو زیادہ وزن کا حامل ہونے کی بناء4 پر طیاروں کے اندر ڈیوٹی سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اب اْنہیں یا تو دیگر دفتری قسم کی ذمے داریاں سونپی جائیں گی یا پھر قبل از وقت ریٹائر کر دیا جائے گا۔جیٹ ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کاک پٹ عملے کے دوران ایک غلط فہمی اس معاملے کی وجہ بنی۔ تاہم کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور پرواز کا ممبئی کی جانب سفر متاثر نہیں ہوا تھا اور وہ بہ حفاظت ممبئی میں اتری تھی۔جیٹ ایئرویز کے بیان کے مطابق، ’’ایئرلائن نے اس حوالے سے پوری رپورٹڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو بھجوا دی ہے اور اس سلسلے میں داخلی تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں ملوث عملے کے ارکان کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ پرواز عالمی وقت کے مطابق دس بجے صبح لندن سے اڑی تھی اور نو گھنٹے بعد ممبئی پہنچی تھی۔

Loading...
Categories
انڈیا

RELATED BY