بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی

بورے والا(نیو زڈیسک ) بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔قاسم...
بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی

بورے والا(نیو زڈیسک ) بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔قاسم ساکن کھجی والا کے سات سالہ بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16 سا لہ کزن کے ساتھ ہوئی ۔ اس غیر قانونی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی مگر اہلکاروں نے

مصروفیات زیادہ ہونے کا بہانہ بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق قاسم ساکن کھجی والا کے سات بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16سالہ کزن کیساتھ کی گئی ، مقامی لوگوں نے کمسنی پر شور مچایا لیکن لڑکی اور لڑکے خاندان والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ، پولیس کو شکایت کرنے پر پولیس نے فرار کی راہ اختیار کر لی ۔متعلقہ تھانے کے اہلکاروں نے بہانہ بنا دیا کہ کام کی زیادتی بہت ہے اس لیے کوئی نہیں آسکے گا۔

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY