کس طرح کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ؟ اداکار ہ نیلم منیر نے بتا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تفریح سے بھر پور جاندار اور دلچسپ سکرپٹ ہی فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے...
کس طرح کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ؟ اداکار ہ نیلم منیر نے بتا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تفریح سے بھر پور جاندار اور دلچسپ سکرپٹ ہی فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔ اچھی و بری فلم کا مقابلہ کرنے کے بجائے ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے ہمیں سینما گھروں کو آباد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا نئے لوگوں نے فلم بنائی اور توقع سے زیادہ پسند کی جارہی ہے ۔ کم بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود شائقین نے جو حوصلہ افزائی کی ہے اس سے ہماری ٹیم کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے ۔2018 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے مزید کامیابیاں لے کر آئیگا۔ انہوں نے کہا ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات بھی فلم کی ریلیز سے قبل چھوڑ دی تھی۔ اب نئے ٹی وی ڈراموں کو وقت دوں گی۔ کئی نئے پراجیکٹس کی آفرز مل رہی ہیں جس کو اب فائنل کروں گی۔

Loading...
Categories
شوبز

RELATED BY