Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

”مجھے چیف جسٹس نے یہ چیز لکھ کر دی ہے کہ۔۔۔“شاہد مسعود نے غریدہ فاروقی کوایسی بات کہہ دی کہ پنجاب حکومت دنگ رہ جائے گی

5

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹس اور غیر ملکی گروہ سے رابطے کی غلط خبر دینے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ایک طر ف غلط خبر دینے پر پنجاب حکومت اور دیگر اینکر پرسن انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی انہیں طلب کر رکھا ہے ۔ڈاکٹر شاہد مسعود پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش نہ ہوئے اور اس حوالے سے وہ مختلف موقف کا اظہار کر رہے ہیں ۔گزشتہ روز انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی اس جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے ،سپریم کورٹ پاناما کیس کی طرز پر جے آئی ٹی بنائے تو وہ پیش ہونگے ۔ادھر اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر ایک اور موقف اختیار کرلیا ۔

Spoke to Shahid Masood sb on phone call today. Asked him why isn’t he appearing before JIT. Said, he has received orders from Supreme Court not to appear before JIT. Asked, written orders or otherwise. Said, written orders.

— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) January 26, 2018

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرغریدہ فاروقی نے پیغام دیتے ہوئے بتا یا کہ ”ڈاکٹر شاہد مسعود سے میری فون پر بات ہوئی ،میں نے ان سے پوچھا کہ آپ جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوئے ۔اس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے جواب دیا کہ انہیں سپریم کورٹ کی طرف سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا حکم ملا ہے ۔غریدہ فاروقی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تحریری ہے یا کسی اور طریقے سے حکم دیا جس پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریری حکم دیا “۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.