آج کھانے میں مزیدار چکن لیمن بنائیں

آج جمعہ کی نماز کے بعد جب تمام اہلخانہ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھائیں گے تو ان کی تسکین طبع کے لیے کچھ ذائقہ دار اور منفرد...

آج جمعہ کی نماز کے بعد جب تمام اہلخانہ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھائیں گے تو ان کی تسکین طبع کے لیے کچھ ذائقہ دار اور منفرد پیش کریں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار لیمن چکن بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

چکن بریسٹ: 4 عدد

کارن فلور: 4 کھانے کے چمچ

پانی: 3 کھانے کے چمچ

انڈے کی زردی: 2 عدد

نمک اور مرچ: آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس: ایک چوتھائی کپ

براؤن شوگر: 3 کھانے کے چمچ

یخنی یا پانی: 2 کپ

سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

ادرک: 1 کھانے کا چمچ

ہری پیاز: 4 کھانے چمچ

کارن فلور، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، لیمن کا رس، براؤن شوگر، چکن اسٹاک اور سویا سوس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب چکن بریسٹ فرائی کریں۔

اب اس مکسچر کو اوپر پھیلا دیں۔

مزیدار لیمن چکن تیار ہے۔

پلیٹ کو ہری پیاز، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی اور ثابت سرخ مرچ سے سجا کر پیش کریں۔

Loading...
Categories
پکوان

RELATED BY