مجھ سے شادی کرلو،پاکستانی نوجوان کی پیشکش پر خاتون پائلٹ نے کیا جواب دیا ،جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائینگے‎

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لڑکی پر دل ہار جانا اور پھر اسے شادی کی پیشکش کر دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن زندگی میں انسسان کیساتھ کچھ ایسے ناقابل فراموش...
مجھ سے شادی کرلو،پاکستانی نوجوان کی پیشکش پر خاتون پائلٹ نے کیا جواب دیا ،جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائینگے‎

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لڑکی پر دل ہار جانا اور پھر اسے شادی کی پیشکش کر دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن زندگی میں انسسان کیساتھ کچھ ایسے ناقابل فراموش واقعات پیش آ جاتے ہیں کہ زندگی بھر نہیں بھولے جا سکتے.ایسا ہی کچھ پاکستانی لڑکے کیساتھ بھی پیش آیا جو ایک خاتون پائلٹ پر دل ہار بیٹھا اور پھر شادی کی پیشکش بھی کر ڈالی لیکن پھر اس کیساتھ کچھ ایسا ہو گیا جو وہ ساری زندگی نہیں بھولے گا.کیونکہ وہ پائلٹ پہلے سے ہی شادی

شدہ نکلی اور اس کا شوہر اپنی اہلیہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی کو جواب دینے بھی پہنچ گیا.ساحر خان نامی صارف نے پیار میں ڈوبے دل کیساتھ لکھا ”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ میں وعدہ کرتا ہوں کہ مرتے دم تک تمہیں اکیلا نہیں چھوڑوں گا اور یہ وعدہ بھی کرتا ہوں کہ مرتے دم تک تمہیں خوش رکھوں گا. بس مجھ سے شادی کر لو، مجھ سے شادی کر لو.اس کمنٹ پر پائلٹ لڑکی نے تو جواب نہ دیا البتہ ”ائیر 907نامی“ صارف نے مذکورہ لڑکے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”تمہارا پیغام بہت متاثر کن ہے“ساحر خان بھی خوش ہو گیا کہ چلو کسی نے تو اس کے جذبات کی قدر کی ہے اور اس کیساتھ ہی مذکورہ لڑکے سے مدد کرنے کا بھی کہہ دیا اور لکھا ”شکریہ اور ہاں میں واقعی اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں،کیا تم میری مدد کر سکتے ہو؟“یہ وہ لمحہ تھا جب وہ پائلٹ لڑکی میدان میں آئی اور ایسا دھماکے دار انکشاف کیا کہ پاکستانی لڑکے کے تمام ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے ،پائلٹ لڑکی نے لکھا ”ساحر خان… ٹھیک ہے ، وہ تمہاری مدد کرے گا. ائیر 1907 میرا شوہر ہے اور یہ بہت مزاحیہ بات ہے“اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے پائلٹ لڑکی نے اپنے شوہر کو ٹیگ

بھی کیا تاکہ وہ اس کے بارے میں تصدیق کر لے لیکن آخر وہ بھی پاکستانی ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کہانی یہاں ہی ختم ہو گئی ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ ہمت ہارنا پاکستانیوں نے سیکھا ہی نہیں ہے. پہلے تو اس نے بڑے ادب و احترام کیساتھ معافی طلب کی لیکن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور کچھ دیر بعد اس سے پوچھ ہی لیا کہ ”کیا تمہاری کوئی بہن ہے؟“ساحر خان نے پائلٹ لڑکی کے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”اوہ میرے خدا… مجھے معاف کر دیں اور میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ آپ بہت زیادہ خوش قسمت ہو“کچھ دیر بعد اس کا دوسرا پیغام سامنے آیا جس میں وہ پائلٹ لڑکی سے پوچھ رہا تھا کہ ” آپ کی کوئی بہن ہے؟؟؟؟“یہ معاملہ دیگر پاکستانی صارفین کی نظر میں آیا تو قہقہوں کا طوفان آ گیا اور پھر وہی کچھ ہوا جو سوشل میڈیا پر ہوتا ہے جبکہ ساحر خان نے فوراً اپنا یوزر نیم بدلنے میں غنیمت جانی اور غائب ہوگیا.

Loading...
Categories
دلچسپ و عجیب

RELATED BY