پیر حمید الدین سیالوی بھی یوٹرن ماسٹر نکلے ۔۔۔سیاست ہو گی یا نہیں؟ اہم فیصلہ کر لیا

ساہیوال (نیوزڈیسک) پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاست سے کنارہ...
siyasi khabrain

ساہیوال (نیوزڈیسک) پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پیر نظام الدین سیالوی سے پیر حمید الدین سیالوی نے رابطہ کیا ہے۔ رابطہ ٹیلی فون کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر پیرحمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست

سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔تاہم پیر نظام الدین سیالوی نے حمید الدین سیالوی کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔ اب اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز پیر نظام الدین سیالوی جو کہ ن لیگ کے ایم پی اے ہیں، انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Loading...
Categories
سیاست

RELATED BY